شہری کا اغوا اور تاوان کا مقدمہ، منیب بٹ کی ضمانت میں توسیع

شہری کا اغوا اور تاوان کا مقدمہ، منیب بٹ کی ضمانت میں توسیع

شہری متعال خان کی درخواست پر 23 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا
شہری کا اغوا اور تاوان کا مقدمہ، منیب بٹ کی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک

|

18 Jun 2026

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں اداکار منیب بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، جبکہ عدالت نے منیب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

پولیس کے مطابق منیب بٹ کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے، جو مدعی متعال خان کی درخواست پر 23 اپریل کو درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق الزام ہے کہ منیب بٹ نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مدعی کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی۔

ایف آئی آر کے مطابق کرپٹو کرنسی منتقل کرنے کے بعد مدعی کو کورنگی کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!