اسلام اور مغرب کا کوئی تصادم نہیں بلکہ معاملہ جہالت اور حق کا ہے، علی ظفر

ویب ڈیسک
|
2 Jun 2025
معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے "تصادمِ تہذیبوں" کے فرسودہ نظریے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اصل تقسیم اسلام اور مغرب کے درمیان نہیں، بلکہ جہالت اور حق کے درمیان ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی مصنف اور سیاسی کارکن چارلی کرک کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ "اسلام مغربی تہذیب کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا"۔
علی ظفر نے اسلامی دنیا کے تاریخی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، "جب یورپ تاریک دور میں تھا، اسلام نے الجبرا، طب، فلسفہ اور شاعری جیسے شعبوں میں انقلابی پیش رفت کی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ"آج لاکھوں مسلمان مغرب میں ڈاکٹرز، سائنسدان، فنکار اور شہریوں کی حیثیت سے کامیابی سے رہ رہے ہیں اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں حصہ دے رہے ہیں۔"
انہوں نے دبئی اور ترقی پذیر سعودی عرب جیسے شہروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ "پرامن بقائے باہمی نہ صرف ممکن ہے، بلکہ یہ پہلے سے موجود ہے۔''
Comments
0 comment