سنجے دت نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی حقیقت آشکار کردی

سنجے دت نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی حقیقت آشکار کردی

نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں نے اپنے دل کی بات کہی۔
سنجے دت نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی حقیقت آشکار کردی

Webdesk

|

1 May 2025

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔

سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، انہوں نے اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں نے اپنے دل کی بات کہی۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ انڈسٹری اس قدر تقسیم ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک فیملی تھے اور ہمیشہ رہیں گے، بس راستے سے تھوڑا بھٹک گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!