23 hours ago
سیما حیدر بھارت کی بہو ہیں انہیں بے دخل کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، راکھی ساونت

ویب ڈیسک
|
26 Apr 2025
ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی نژاد سیما حیدر کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ان کی بھارت واپسی کی مخالفت کردی ہے۔
انسٹاگرام پر جاری اپنی تازہ ویڈیو میں راکھی نے جذباتی انداز میں کہا کہ "سیما اب بھارت کی بہو بن چکی ہیں"۔
راکھی ساونت نے کہا کہ "سیما حیدر کا ماضی چاہے پاکستان سے جڑا ہو، لیکن اب وہ ایک ہندوستانی خاندان کا حصہ ہیں، وہ نہ صرف یہاں شادی کر چکی ہیں بلکہ ایک ہندوستانی بچے کی ماں بھی بن چکی ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ "کسی عورت کو زبردستی واپس بھیجنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے"۔
راکھی نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ "سیما کوئی فٹ بال نہیں جسے لات مار کر باہر نکال دیا جائے۔ وہ ایک عورت ہے، ایک ماں ہے۔ انسانیت کے ناتے اس کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔"
واضح رہے کہ سیما حیدر 2023 میں پاکستان سے چار بچوں کے ساتھ بھارت پہنچیں اور اتر پردیش کے رہائشی ہندو لڑکے سچن سے شادی کی۔
اس کے بعد 2024 میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، اس دوران سیما نے مذہب تبدیل کر کے ہندوازم کو اختیار کیا۔
بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات، جن میں پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے اور تین دن میں ملک چھوڑنے کے احکامات شامل ہیں، کے بعد سیما حیدر کی ملک بدری کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
راکھی ساونت کا یہ بیان سماجی میڈیا پر زبردست بحث کا باعث بنا ہے، جہاں کچھ حلقے ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ اس موقف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Comments
0 comment