ثمینہ پیرزادہ کا عورتوں کی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ

ثمینہ پیرزادہ کا عورتوں کی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ

ثمینہ پیرزادہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنھوں نے تقریبا تمام ہی قسم کے کردار بخوبی نبھائے ہیں
ثمینہ پیرزادہ کا عورتوں کی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ

Webdesk

|

30 May 2025

کراچی: سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی ملازمت اور آمدنی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ثمینہ پیرزادہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنھوں نے تقریبا تمام ہی قسم کے کردار بخوبی نبھائے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق پر بے باک تبصروں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے س متعلق دعوئوں پر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بالکل بکواس بات ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا عورت کی روزی ہوائی ہوتی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور اپنا گھر بنانے میں کافی محنت کی ہے جس کے لیے اپنے شوہر کے شانہ بشانہ ساتھ رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ بیٹیوں کے تعلیمی اخراجات میں نے اٹھائے تو اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں اتنی بڑی ذمہ داری کیسے نبھاتی۔ میں نے بچیوں کی تعلیم اور عثمان نے گھر بنایا۔

یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی ہے جس پر ان کی ساتھی اداکاراوں نے بھی کافی تنقید کی تھی۔اداکارہ نادیہ خان نے کہا تھا کہ کمائی میں برکت کا تعلق مرد یا عورت سے نہیں بلکہ حلال اور حرام سے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!