فیکٹ چیک، کیا اسلام آباد کے تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے؟

فیکٹ چیک، کیا اسلام آباد کے تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے؟

ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن کو جاری قرار دے دیا
فیکٹ چیک، کیا اسلام آباد کے تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے؟

Webdesk

|

22 Jan 2024

اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکیورٹٰی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز دو دن بند رکھنے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو غیر معینہ مدت کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ تھریٹ الرٹ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں تمام کاروباری مراکز، کمپنیاں اور بازار بھی بند رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے کے بعد اب انتظامیہ کی جانب سے اس اعلان کی حقیقت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور نوٹی فکیشن کو جاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ضلعی مجسٹریٹ کے نام سے تعلیمی ادارے، کمپنیاں اور بازار دو دن بند رکھنے کا سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ دارالحکومت میں سیکیورٹی کیلیے پولیس کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں اور عوام کی حفاظت کیلیے اس کا سلسلہ جاری رہے گا، فی الحال ایسی کوئی اطلاع یا تھریٹ نہیں ہے جس کی بنیاد پر خطرہ ظاہر کیا جاسکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!