فیکٹ چیک، پی آئی اے کا تمام عملہ کینیڈا میں سلپ ہوگیا؟

فیکٹ چیک، پی آئی اے کا تمام عملہ کینیڈا میں سلپ ہوگیا؟

سوشل میڈیا پر خبر زیر گردش تھی کہ تمام کریئو سلپ ہوگیا ہے
فیکٹ چیک، پی آئی اے کا تمام عملہ کینیڈا میں سلپ ہوگیا؟

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2025

سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کا پورا فلائٹ کریو ٹورنٹو میں ٹرانزٹ کے دوران لاپتا ہو گیا۔

حقیقت:

پی آئی اے نے اس دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق کریو کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور ایسی خبریں ادارے اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔

تفصیل:

پی آئی اے نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ٹویٹ بعض ”پاکستان مخالف عناصر“ کی جانب سے پھیلائی گئی۔ ترجمان کے مطابق نہ تو کوئی کریو لاپتا ہوا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا۔

ایئرلائن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف پی آئی اے کے سرکاری ذرائع سے جاری معلومات کو قابلِ اعتماد سمجھیں۔

اہم وضاحت:

پی آئی اے نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں انفرادی نوعیت کے چند واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کینیڈا سے واپسی پر بعض کریو ممبران رپورٹ نہیں ہوئے، تاہم ایسے واقعات میں کبھی بھی پورا کریو شامل نہیں رہا۔

بیان کے مطابق نومبر میں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے طبی وجوہات کی بنا پر واپسی کی پرواز میں شامل نہ ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جس کی اندرونی تحقیقات جاری ہیں۔

نتیجہ:

ٹورنٹو میں پی آئی اے کے پورے فلائٹ کریو کے لاپتا ہونے کی خبر جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔ پی آئی اے کے مطابق تمام کریو ممبران محفوظ ہیں اور وائرل دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!