کیا سابق کرکٹر نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین ٹیم قرار دیا ہے؟ حقیقت جانیے
Webdesk
|
12 Jan 2024
آسٹریلیا کے معروف سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر ایڈم کلکرسٹ کے نام سے منسوب ایک پوسٹ شیئر ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
اس پوسٹ کے وائرل ہونے کی وجہ قومی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا تھا جس کے دوران دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر کھیل شیل نامی ویب سائٹ کی ٹیمپلیٹ پر شیئر ہونے والی پوسٹ میں آسٹریلوی کرکٹر سے منسوب کر کے لکھا گیا تھا کہ ’پاکستان آسٹریلیا کی کنڈیشن میں کھیلنے والی ایشیا کی بدترین ٹیم ہے اور انہوں نے گزشتہ 35 برسوں کے دوران یہاں سے کون سی فتح حاصل کی؟‘۔
I never said this. Absolutely fake, made up quotes. Pakistan were excellent at times this summer, against a World Champion Aust team and very nearly pinched a Test or two. #fakenews #ignore pic.twitter.com/DsQ9KUINIr
فیس بک پر جب یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو آسٹریلوی کرکٹر خود بھی خاموشی توڑے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے ساری حقیقت بیان کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اس پوسٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایڈم گلکرسٹ نے لکھا کہ ’میں نے ایسا کبھی نہیں کہا، یہ مکمل جھوٹ اور بے بنیاد ہے جس کو مجھ سے منسوب کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان نے ان گرمیوں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور وہ دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح کے بہت قریب سے واپس آئے‘۔
Comments
0 comment