لاس اینجلس آتشزدگی میں بچنے والے گھر کی حقیقت سامنے آگئی

لاس اینجلس آتشزدگی میں بچنے والے گھر کی حقیقت سامنے آگئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا
لاس اینجلس آتشزدگی میں بچنے والے گھر کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق 6 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کیلیے اقدامات جاری ہیں تاہم تیز ہوا کی وجہ سے آگ بجھنے کے بجائے تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی جبکہ مزید اموات کا خدشہ بھی ہے۔

آتشزدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں جبکہ ایک تصویر شیئر کر کے دعویٰ کیا گیا کہ اس میں ایک مسلمان رہتا تھا اور یہ گھر جلنے سے محفوظ رہا۔

حقیقت کیا ہے؟

دراصل حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر دو سال پرانی اور امریکی ریاست ہوائی میں پیش آنے والے واقعے کی ہے جس کا لاس اینجلس آتشزدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گوگل ریورس امیج سرچ کے نتائج کے مطابق سرخ چھت اور سفید دیواروں والا یہ مکان ہوائی میں لاہینا کی مشہور ہائی اسٹریٹ میں خوفناک آتشزدگی سے بچ جانے والا مکان تھا، جس کے اردگرد تباہ شدہ مکانوں کی راکھ دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب لاس اینجلس واقعے میں ایک اور گھر آتشزدگی سے محفوظ رہا ہے لیکن وہ مختلف ہے۔

مالک کے مطابق یہ گھر تین منزلہ ہے جو کو ایک سرمایہ کار نے پروڈیوسر سے خریدا تھا۔

مالک نے بتایا کہ اس گھر کے بچ جانے کی وجہ یہ ہے کہ تعمیر کے بعد اس کو زلزلہ پروف اور آگ سے بچانے کیلیے اضافی پیسے خرچ کیے گئے تھے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھر کی بناوٹ میں استعمال ہونے والا میٹریل یہاں تک کہ چھت کو بھی آگ سے محفوظ رکھنے کےلیے بنایا گیا تھا۔

اسی وجہ سے یہ گھر مکمل طور پر محفوظ رہا۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!