مولانا طارق جمیل کا ایکسڈینٹ، حقیقت سامنے آگئی

مولانا طارق جمیل کا ایکسڈینٹ، حقیقت سامنے آگئی

انٹرنیٹ پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ مولانا طارق جمیل کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں
مولانا طارق جمیل کا ایکسڈینٹ، حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

21 Mar 2024

انٹرنیٹ پر گزشتہ روز سے بعض صارفین یہ دعویٰ کررہے تھے کہ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین نے اس حوالے سے ایک تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر شیئر کیں اور مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ طارق جمیل کی گاڑی کو حادثہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

 

https://twitter.com/Abrarupl91/status/1770790915751251985?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1770790915751251985%7Ctwgr%5E8a8695d5bda2206901b501656c4b9f9b5ee0bd24%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdialoguepakistan.com%2Fen%2Ffact-check%2Ffact-check--maulana-tariq-jamil-got-injured-in-road-accident

خبر جھوٹ نکلی

دوسری جانب مولانا طارق جمیل کے قریبی رفقا نے اس حادثے کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک اور محفوظ ہیں۔

 

https://twitter.com/AdnanViewsPk/status/1770775775471341702?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1770775775471341702%7Ctwgr%5E8a8695d5bda2206901b501656c4b9f9b5ee0bd24%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdialoguepakistan.com%2Fen%2Ffact-check%2Ffact-check--maulana-tariq-jamil-got-injured-in-road-accident

اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!