راجہ بشارت ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

راجہ بشارت ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

راجہ بشارت کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی
راجہ بشارت ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

Webdesk

|

7 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور صارفین سمجھے کہ وہ حلقہ این اے 55 سے اب دسبتردار ہورہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راجہ بشارت نے اپنی اصل ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ اس سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میری فیک ویڈیو وہ لوگ پھیلا رہے ہیں جنہیں اپنی شکست کا یقین ہوچکا ہے، میں این اے 55 سے پی ٹی آئی کا امیدوار تھا اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے فتح حاصل کروں گا۔

 

https://x.com/RajaBasharatLAW/status/1755281349970157905?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!