تیمور جھگڑا کو وزارت کے بدلے 20 کروڑ روپے دینے کی آفر کی حقیقت
ویب ڈیسک
|
8 Mar 2024
سابق صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا کو وزارت کے بدلے 20 کروڑ روپے دینے کی آفر ہوئی تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا سے خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں وزارت لینے کے لیے 20 کروڑ روپے مانگے گئے۔
دعویٰ کیا گیا کہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ ’وزارت کے بدلے مجھ سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا اور مجھے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ یہ واضح طور پر کہا گیا تھا، "پارٹی فنڈ میں 20 کروڑ روپے جمع کرو، یا ڈی لسٹ ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ۔"
سابقہ وزیر خزانہ KPK تیمور جھگڑا کھل کر سامنے آگئے۔ 20 کروڑ کے بدلے وزارت کی آفر ہوئی ۔
عمران خان نے میرا نام خیبر پختونخواہ وزیرخزانہ کے لئے فائنل کیا تھا مگر 20 کروڑ دینے سے انکار کرنے پر علی آمین گنڈا پور نے میرا نام فائینل لسٹ سے نکال دیا
وزارت دینے کے بدلے مجھ سے 20 کروڑ… pic.twitter.com/wRo4QkBXNp
پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’جب میں (جھگڑا) نے انکار کیا تو میرا نام فہرست سے نکال دیا گیا۔ سب سے بڑھ کر سمجھنے کے باوجود، مجھ سے پیسے مانگے گئے‘۔
اس دعوے کی حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کے بعد تیمور سلیم جھگڑا خود میدان میں آئے اور ایکس اکاؤنٹ پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر کچھ دل چسپ دعوے گردش کر رہے ہیں۔ جھگڑا نے کہا کہ مجھ سے کبھی کسی نے وزارت کے لیے ایک روپیہ نہیں مانگا۔
اُدھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا کو کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے کابینہ میں شامل نہیں کیا، کابینہ کی منظوری ان ہی سے لی گئی ہے۔
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں کچھ مضحکہ خیز دعوے چل رہے ہیں۔ مجھ سے کبھی کسی نے وزارت کے لیے ایک روپیہ نہیں مانگا۔
— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) March 8, 2024
تقسیم پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔
Comments
0 comment