2025کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ

2025کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ

کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔
2025کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ

Webdesk

|

22 Jan 2025

اسلام آباد:2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں، سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے،جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!