چوہے کے کاٹںے پر شہری کے اعضا ناکارہ

چوہے کے کاٹںے پر شہری کے اعضا ناکارہ

یہ واقعہ کینیڈا میں پیش آیا ہے
چوہے کے کاٹںے پر شہری کے اعضا ناکارہ

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

کینیڈا میں چوہے کے کاٹنے کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد 76 سالہ شخص کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں 76 سالہ شخص نے باتھ روم میں داخل ہونے والے چوہے کو بھگانے کی کوشش کی تو اُس نے ہاتھ پر کاٹ لیا جس سے دو انگلیاں متاثر ہوئیں۔

متاثرہ شہری فوری طور پر اسپتال گیا جہاں اُسے ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز نے گھر واپس بھیج دیا تاہم 18 روز کے بعد اُسے شدید بخار، پیٹ اور سر میں درد پر ایمرجنسی میں دوبارہ اسپتال لایا گیا۔

ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ اور معائنے کے بعد بتایا کہ چوہے کے کاٹنے سے شہری کے جسم میں بیکٹیریا پھیل گیا ہے جس نے اُس کے اعضا کا ناکارہ کرنا شروع کردیا ہے۔

کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میں متاثرہ شہری کے دل کی دھڑکن کی رفتار بہت زیادہ بڑی ہوئی جبکہ بلڈ پریشر بہت کم تھا جبکہ اُس کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بیکٹیریا پھیلنے کی وجہ سے اُس کا بار بار پیشاب خطا ہورہا تھا، جس کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں چوہے کے جراثیم پائے گئے۔

ڈاکٹرز نے متاثرہ شخص کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اُسے تین روز تک آئی سی یو میں رکھا اور اینیٹی بائیوٹک سے بیکٹیریا کا اثر کم کیا۔ جس کے بعد اب وہ روبہ صحت ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!