دن میں تین کپ چائے پینے والوں کا بڑھاپا دیر سے آتا ہے، تحقیق
چائے میں موجود کیمیکلز خلیات کو جلد بوڑھا ہونے سے بچاتے ہیں
ویب ڈیسک
|
28 Jan 2024
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپے کو روکنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔
سیچوان یونیورسٹی کے محققین نے حال ہی میں ایک تحقیق کی جس میں چائے کا نیا فائدہ سامنے آیا۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کے کالی اور سبز چائے میں صحت مند کیمیکلز، جیسے پولیفینول ہیں جو خلیات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرکے عمر بڑھنے پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔
تحقیق کے دوران برطانیہ میں 5,998 بالغوں اور چین میں 7,931 بالغوں کے ڈیٹا کا مشاہدہ کیا گیا۔
ڈی این اے میں ہونے والی تبدیلیوں کی جانچ کرنے والے خون کے ٹیسٹ کے ذریعے حیاتیاتی عمر کی پیمائش کی۔
نتائج کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ کسی بھی مقدار میں چائے پینا بڑھاپے کی رفتار میں کمی کے ساتھ منسلک تھا، جس میں سب سے نمایاں بہتری روزانہ تین کپ پینے والوں میں دیکھی گئی۔
Comments
0 comment