ادویاتی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب رُل گئے

ادویاتی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب رُل گئے

گزشتہ دو سالوں کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے
ادویاتی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب رُل گئے

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2025

کراچی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب رُل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں امراض قلب، ذہنی دباؤ، شوگر، اینٹی الرجی سمیت دیگر روز مرہ کی ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ سال 3 سے چار بار اضافہ کیا گیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک دو دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔

ادویات کی قیمتیں اور کوالٹی پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق پاکستان میں کمپنیوں کو سالانہ 7 فیصد تک اضافے کی اجازت ہے۔

قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے جان بچانے والے انجکشن بھی ناپید ہوگئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!