گنجان آباد اور شور والے علاقوں میں رہنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

گنجان آباد اور شور والے علاقوں میں رہنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

یہ بات فرانس میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی ہے
گنجان آباد اور شور والے علاقوں میں رہنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

برلن: حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شور شرابے والے اور گنجان آباد محلے میں رہنے والوں کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

فرانس کی یونیورسٹی آف برگنڈی اینڈ ایسپتال آف ڈیجون میں ہونے والی تحقیق میں عارضہ قلب سے متاثر ہونے والے 2000 سے زائد مریضوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا۔

ڈیٹے کی روشنی میں مطالعے کے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ان میں سے 70 فیصد وہ لوگ ہیں جو شر شرابے والے علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔

تحقیقاتی ماہرین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بالخصوص پچاس سال کی عمر کے بعد شور شرابے والے علاقے میں رہائش پذیر افراد کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس کی دلیل دیتے ہوئے ماہرین نے ایک پرانی تحقیق کا حوالہ بھی دیا اور لکھا کہ شور شرابے، ہارن کی آوازوں اور لڑائی جھگڑوں سے انسان کی دلی صحت متاثر ہوتی ہے جس کے باعث دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

دونوں مطالعات لندن میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کیے گئے ہیں جن میں ماہرین نے کہا ہے کہ دل کو صحت مند رکھنے کیلیے سکون کی ضرورت ہے جو شور شرابے والے علاقوں میں میسر آنا مشکل ہے کیونکہ کسی بھی غیر معمولی آواز سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!