کالے رنگ کا سیب جو قیمتی اور لذیز ہے
ویب ڈیسک
|
26 Dec 2023
ویسے تو آپ نے پیلے، ہرے اور لال سیب ہی دیکھے ہوں گے اور سیب کے بارے میں ایک کہاوت بڑی مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب آپ کو ڈاکٹر کی پہنچ سے دور رکھتا ہے۔
ڈاکٹر کی پہنچ سے دور کا آسان مطلب یہ ہے کہ آپ اگر روز ایک سیب کھاتے ہیں تو بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
کالے یا سیاہ رنگ کے سیب کو بلیک ڈائمنڈ (سیاہ ہیرا) بھی کہا جاتا ہے۔
یہ سیب قیمتی اور ذرائقے سے اعتبار سے بہت ہی منفرد ہی جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ شہد جتنا میٹھا ہوتا ہے۔
اس سیب کی کاشت چین کے پہاڑی علاقے تبت میں ہوتی ہے اور اس کے علاوہ یہ پوری دنیا میں کہی پیدا نہیں ہوتا۔
ماہرین غذائیت کے مطابق اونچائی پر اگنے کی وجہ سے سیب کو سخت درجہ حرارت سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کا رنگ سفید اور ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا اندرونی حصہ عام سیبوں کی طرح سفید اور ہلکا پیلا ہوتا ہے۔
Comments
0 comment