کانگو وائرس کے مزید دو کیسز رپورٹ
چوبیس گھنٹوں میں مزید دو کیسز سامنے آگئے
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2024
بلوچستان میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں دو مریض لائے گئے جن کا تعلق کوئٹہ اور چمن سے ہے اور دونوں کو کانگو کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم دونوں زیر علاج ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں رواں سال کانگو سے اب تک 32 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز کچلاک کے 23 سالہ عبدالخالق وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
Comments
0 comment