کراچی میں نیگلریا کا ایک اور کیس رپورٹ
44 سالہ شہری میں مہلک دماغ خور امیبا کی تشخیص ہوئی ہے۔
Webdesk
|
7 Jul 2026
کراچی: کراچی میں نیگلریا کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے،44 سالہ شخص کو تشویش حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 44 سالہ شہری میں مہلک دماغ خور امیبا کی تشخیص ہوئی ہے۔
نجی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو نیگلریا فالری کے باعث شدید دماغی انفیکشن لاحق ہو گیا ہے، مریض کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment