کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی تشخیص

کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی تشخیص

مریض کو نیپا کے ڈیزیز اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، ترجمان محکمہ صحت
کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی تشخیص

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا جس کی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ جدہ سے کراچی پہنچنے والے 32 سالہ مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں ہیں، جس کے نمونے کے لیے انہیں ٹیسٹ کیلیے ڈاؤ اوجھا کیمپس بھیج دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق متاثرہ شخص کو نیپا چورنگی کے قریب قائم انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے تاکہ مرض کے پھیلاؤ کو رواکا جاسکے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر میں پائی جانے والی علامات منکی پاکس سے مماثل ہیں جبکہ مسافر کے جسم پر سرخی مائل دانے، بخار اور جسم میں درد بھی تھا۔ حتمی رپورٹ آنے تک اُسے قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!