خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، پانچ بچے دم توڑ گئے

خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، پانچ بچے دم توڑ گئے

گاؤں کے مکینوں کے مطابق چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے
خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، پانچ بچے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہیار کے گاؤں میں خسرے کی وبا شدت اختیار کرنے لگی جس کے باعث اب تک پانچ بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کے گاؤں چندرو میئو میں خسرے میں مبتلا دو بچے ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔

اب تک صرف ایک گاؤں میں چند ماہ کے دوران خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی جبکہ گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق خسرہ سے ہفتے کے روز پانچ سالہ عاطف اور دو سالہ عدنان زندگی کی بازی ہار گئے۔ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کرے کیونکہ انہیں علاج کی سہولیات میسر نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!