کیا آپ گہری نیند سونا چاہتے ہیں؟ آسان حل جان لیں

کیا آپ گہری نیند سونا چاہتے ہیں؟ آسان حل جان لیں

نوجوانوں میں نیند کے مسائل بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، نیند نہ صرف دماغ بلکہ صحت مند جسم کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔
کیا آپ گہری نیند سونا چاہتے ہیں؟ آسان حل جان لیں

Webdesk

|

5 Apr 2024

عام طور پر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ جب سونے کیلئے لیٹتے ہیں انہیں نیند نہیں آتی، جس کے باعث انہیں ذہنی کوفت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ نیند نہ آنے کی صورت میں کیا چیز کھانی چاہیے۔جس کے سبب نیند جلدی اور اچھی آجائے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلینس (این آئی سی ای)نے اپنی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوانوں میں نیند کے مسائل بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، نیند نہ صرف دماغ بلکہ صحت مند جسم کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔

(آر سی او ٹی) کے ماہرین کے مطابق سونے سے پہلے کیلا کھانے سے نیند آنے میں بہت مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں ٹرائپٹوفین بھی ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرائپٹوفین ایک امینو ایسڈ ہے جو جسم میں سیروٹونن اور میلاٹونن نامی ہارمونز پیدا کرتا ہے جو آسانی سے نیند آنے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کے علاوہ بھی بہت سی تکنیک ہیں جو جلدی نیند آنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں، اس میں بنیادی حل یہ ہے کہ سونے سے پہلے ٹیکنالوجی یعنی کہ موبائل سے دور رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!