خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق، 9 کیسز سامنے آگئے
Webdesk
|
21 Mar 2024
پشاور: خیبر پختونخوا میں بھی 9 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے نئے ’جے این ون‘ ویرینٹ سمیت 9 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔تمام کیسز پشاور کے مختلف اسپتالوں سے رپورٹ ہوئے۔
متاثرہ افراد کے لیے قرطینہ اور دیگر احتیاط لازمی قرار دی گئی ہے،2 متاثرہ افراد میں کورونا کے جے این ون اور جے این ون-18 کی تصدیق کی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئے کیسز کے حوالے سے اسکریننگ میں اضافے کی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ پازیٹو کیسز رپورٹ ہونے پر کورونا کے حوالے سے تشخیصی پریکٹس کو ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔
ڈی ایچ اوز کو کہا گیا ہے کہ جن افراد میں کورونا کے نئے ویرنٹ سے مماثلت کی علامات پائی جائیں ان کا ٹیسٹ لازمی کیا جائے۔جن اضلاع سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،وہاں اردگرد رشتے داروں و دیگر افراد کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی جائے۔
کورونا کے نئے ویرینٹ کے پازیٹو کیسز آنے کی صورت میں سیمپلز کو پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب کو بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
Comments
0 comment