خیبرپختونخوا میں خناق، یرقان، تشنج اور کالی کھانسی کی ویکسین کی شدید قلت

خیبرپختونخوا میں خناق، یرقان، تشنج اور کالی کھانسی کی ویکسین کی شدید قلت

ہنگو، چترال، ملاکنڈ، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ اور مہمند میں بھی پنٹاویلنٹ اسٹاک ختم ہوچکی ہے
خیبرپختونخوا میں خناق، یرقان، تشنج اور کالی کھانسی کی ویکسین کی شدید قلت

Webdesk

|

2 May 2024

خیبرپختونخوا میں خناق، یرقان، تشنج اور کالی کھانسی کی ویکسین پنٹاویلینٹ کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے  سولہ اضلاع کے تمام سرکای اسپتالوں میں پنٹاویلنٹ اسٹاک مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ ٹانک، ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پنٹاویلنٹ ختم ہوچکی ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق ہنگو، چترال، ملاکنڈ، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ اور مہمند میں بھی پنٹاویلنٹ اسٹاک ختم ہوچکی ہے، اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے42 فیصد سرکاری اسپتالوں میں پنٹاویلنٹ ویکسین ختم ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت شمالی وزیرستان کے 37فیصد، بنوں 25 فیصد، کولئی پالس کے 14فیصد اسپتالوں میں پنٹاویلنٹ ویکسین دستیاب نہیں۔

محکمہ صحت سرکاری اسپتالوں میں ویکسین تین ماہ سے دستیاب نہیں، بچوں کے لئے یہ ٹیکہ انتہائی لازمی ہے، ذرائع محکمہ صحت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا  کے  تمام اضلاع کو ویکسن کی دستابی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!