خیبرپختونخوا میں خسرہ نے وبا کی صورت اختیار کرلی، 22 اموات

خیبرپختونخوا میں خسرہ نے وبا کی صورت اختیار کرلی، 22 اموات

صوبائی وزیر صحت کا نوٹس ہنگامی اقدامات کی ہدایت
خیبرپختونخوا میں خسرہ نے وبا کی صورت اختیار کرلی، 22 اموات

ویب ڈیسک

|

31 Mar 2024

خیبرپختونخوا میں خسرے کی وبا تیزی سے پھیلتے ہوئے وبا کی صورت اختیار کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے صوبے میں خسرے کی پھیلتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے لیا اور ڈائریکٹر ای پی آئی سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ خسرہ نے وبا کی صورت اختیار کرلی ہے، والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو جلد از جلد خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

 سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائینگے تاکہ خسرہ کو کنٹرول کیا جاسکے۔ وزیر صحت نے ایم ٹی آئیز میں آئسولیشن وارڈز جلد سے جلد قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے جبکہ خسرہ سے بچنے کیلئے ویکسین سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے ویکسینیٹرز ایم ایس کے ڈسپوزل سے ہٹاکر ڈی ایچ او کے ماتحت کرنے کے احکامات جاری کیے اور فوری پراونشل آوٹ بریک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی۔

ڈائریکٹر ایف پی آئی نے بتایا کہ صوبہ میں خسرہ کے 3889 مُشتبہ جبکہ 1445 مصدقہ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، اب تک ہونے والی 22 اموات میں سے 13 میں خسرے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو سے پانچ سال کے عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، خسرہ کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے کے 24 اضلاع کے 118 یونین کونسلز میں آوٹ بریک رسپانس جاری ہے۔

ان اضلاع میں ڈی آئی خان 185,پشاور 147, چارسدہ 113، صوابی 92 اور دیر لوئر 83 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!