خیبرپختونخوا میں نمونیا بے قابو، 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
آفتاب مہمند
|
24 Jan 2024
پشاور: خیبرپختونخوا میں 3 ماہ کے دوران نمونیا کیسز میں 47 فیصد اضافہ اور اس سے 5 سال سے کم عمر 11 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 2023 کےآخری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں خیبرپختونخوا میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے، یک تعداد دسمبر میں 11 ہزار 551 تک پہنچی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ مردان میں 8 ہزار 68 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے، ہری پور میں 4 ہزار ، دیر لوئر 3ہزار200، پشاور میں 2 ہزار 800 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔
صوابی میں 2 ہزار 700، چارسدہ ایک ہزار، لکی مروت میں تین ماہ کے دوران 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل صحت شوکت علی نے نمونیا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سرد موسم کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کا خیال رکھیں باہر نکلنے کی صورت میں بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں۔
Comments
0 comment