خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ

رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 تک پہنچ گئی
خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ضلع بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 15 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کے ماحولیاتی نمونے مزید تشخیص کے لیے قومی ادارہ صحت، اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا: اس سال صوبے میں پہلا کیس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، دوسرا کیس تور غر اور اب تیسرا کیس بنوں سے رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان بھر: رواں سال کے 8 کیسز میں سندھ سے 4، خیبرپختونخوا سے 3 اور پنجاب سے 1 کیس شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے، جن میں بلوچستان: 27، سندھ: 23، خیبرپختونخوا: 22، پنجاب اور اسلام آباد: 1-1 سامنے آئے تھے۔

حکام نے پولیو وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے پر زور دیا ہے، خاص طور پر خطرے کے علاقوں میں بچوں کو قطرے پلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!