کینسر کا علاج پانی سے، طب کی دنیا میں اہم پیشرفت

کینسر کا علاج پانی سے، طب کی دنیا میں اہم پیشرفت

اس طریقہ علاج پر حال ہی میں تحقیق ہوئی ہے
کینسر کا علاج پانی سے، طب کی دنیا میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک

|

3 Apr 2025

حال ہی میں کینسر کے پانی اور آواز کے ذریعے انقلابی علاج نے دنیائے طب کو ہلاک کر رکھ دیا ہے۔

 پھیلنے والے کینسر جسے "ہسٹوٹرپسی" کہا جاتا ہے، میڈیکل دنیا میں تہلکہ مچا رہا ہے۔ یہ طریقہ علاج دوائیوں یا سرجری کے بجائے صرف پانی اور صوتی لہروں کے ذریعے کینسر کے ٹیومرز کو تباہ کرتا ہے۔  

پروویڈنس مشن ہسپتال میں تیار کردہ یہ تکنیک، جسے امریکی ایف ڈی اے نے بھی منظور کیا ہے، ڈی گیسڈ پانی کے ذریعے فوکسڈ الٹراساؤنڈ لہروں کو استعمال کرتی ہے تاکہ ٹیومرز کو بغیر کسی چیرپھاڑ کے نشانہ بنایا جا سکے۔ 

روایتی علاج جیسے ریڈی ایشن یا سرجری کے برعکس، یہ طریقہ بالکل غیر جارحانہ (Non-invasive) ہے اور ارد گرد کے صحت مند خلیوں کو محفوظ رکھتا ہے۔  

کرس ڈونلڈسن جیسے مریضوں کے لیے یہ علاج زندگی بدل دینے والا ثابت ہوا۔ جب ان کی آنکھ کے میلانوما (کینسر) نے جگر تک پھیلنا شروع کیا تو ہسٹوٹرپسی نے آخری امید کا دروازہ کھولا — اور کامیاب رہا۔

 آج وہ کینسر سے پاک ہیں اور اپنے مستقبل کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ طریقہ علاج جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا سکتا ہے، جس سے کینسر کے خلاف مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔  

فی الحال یہ علاج جگر کے کینسر میں کامیاب نتائج دے رہا ہے، جبکہ سائنسدان چھاتی اور تھائیرائیڈ کے ٹیومرز پر بھی تجربات کر رہے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے سالوں میں ہسٹوٹرپسی کینسر تھراپی کا ایک اہم حصہ بن سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!