کینسر سے بچاؤ سمیت 19 بیماریوں سے چھٹکارا، مسواک کے طبی فوائد سامنے آگئے
ویب ڈیسک
|
21 Mar 2024
دنیا بھر کے مسلمان مسواک کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روایتی ٹوتھ برش کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو سلواڈورہ پرسیکا کے درخت کی لکڑی سے حاصل ہوتی ہے۔
آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کو اپنے دانت اور منہ صاف کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ مسواک کا استعمال نہ صرف منہ کی صفائی کے لیے ہے بلکہ اسلامی ممالک میں اس کی مذہبی اور روحانی اہمیت بھی ہے۔
رمضان المبارک کے دوران مسواک کا مطالبہ تین گنا بڑھ جاتا ہے، کیونکہ مسلمان اس کا استعمال کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہیں۔
مسواک کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں اور سائنس دانوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ منہ کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی دیگر مصنوعات کے مقابلے صحت مند ہے۔
مسواک میں 19 بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند رکھتی ہے، جن میں یادداشت کو بہتر بنانا، مسوڑھوں کی مضبوطی، منہ کو کینسر سمیت کئی خطرناک اور موذی امراض سے بچانا شامل ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 1986 اور 2000 کی اپنی رپورٹوں میں مسواک کے استعمال کا مشورہ دیا تھا۔
ماہرین صحت کے مطابق مسواک آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتی ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے۔ مسواک کو بار بار چبانے کے عمل سے تازہ رس اور سلیکا نکلتا ہے، جو دانتوں سے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسواک دل سے متعلق بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
مسواک کسی بھی درخت سے حاصل کی جا سکتی ہے سوائے ان درختوں کے جن کے تنے نقصان دہ ہوں اور صحت پر منفی اثرات مرتب کریں، جیسے انار اور مرٹل کے درخت شامل ہیں۔ ایشیائی ممالک میں یہ سلواڈورا پرسیکا کے درخت سے حاصل کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment