لال روشنی سے شوگر کا علاج دریافت
ویب ڈیسک
|
26 Feb 2024
سائنسی ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لال روشنی کی کمر پر روشنی ڈالنے سے خون میں شوگر کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔
یہ نئی پیش رفت برطانوی یونیوسٹی آف لندن میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں ماہرین نے ایک مخصوص فریکوئنسی سے 15 منٹ تک لال رنگ کی روشنی کمر پر ڈالی تو اس سے خون میں شوگر کی مقدار 27.7 فیصد کم ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق اس عمل کے دوران یہ بھی مشاہدہ ہوا کہ ایسا کرنے سے گلوکوز کی مقدار فوری بڑھنے کی رفتار بھی 7.5 فیصد تک کم ہوگئی۔
واضح رہے کہ مختلف اقسام کی روشنی سے علاج بہت قدیم ہے اور اس سے قبل نیلی روشنی سے بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کا طیرقہ ثابت ہوچکا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق لال روشنی کے منکشف ہونے سے خون میں شوگر کی سطح متاثر ہوتی ہے جو طویل مدت میں ذیا بیطس اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزار کر نمٹا جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment