مہلک کینسر سے شفایاب ہونے والا دنیا کا پہلا 13 سالہ بچہ، یہ کیسے ممکن ہوا؟

مہلک کینسر سے شفایاب ہونے والا دنیا کا پہلا 13 سالہ بچہ، یہ کیسے ممکن ہوا؟

لوکس کو 6 سال کی عمر میں دماغ کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی
مہلک کینسر سے شفایاب ہونے والا دنیا کا پہلا 13 سالہ بچہ، یہ کیسے ممکن ہوا؟

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2024

بلیجیئم سے تعلق رکھنے والا خوش قسمت 13 سالہ بچا کو دماغ کے مہلک کینسر کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا مریض بن گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق 13 سالہ لوکس کیملجانووا کو 6 سال کی کم عمیر میں دماغی کینسر (ڈی آئی پی جی) کی تشخیص ہوئی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کینسر کی یہ قسم انتہائی نایاپ، مہلک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے جس سے متاثرہ 100 میں سے 98 افراد کی پانچ سال کے اندر موت ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹرز نے دوران علاج تجربے کیلیے بچے کو کیمرتھراپی کے دوران استعمال ہونے والی ایک دوا ایورولیمس دی، جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے اور دماغ میں بننے والی رسولی کم ہونا شروع ہوگئی۔

مسلسل 7 سال دوا کے استعمال کے بعد جب ڈاکٹرز نے لوکس کا ٹیسٹ کیا تو اُس میں کینسر کی کوئی باقیات نہیں تھیں۔

ڈاکٹر جیک گرل کا کہنا تھا کہ لوکس نے تمام ناممکنات تو شکست دی ہے اور اس کیس سے امید کی ایک کرن دکھی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!