ماہر صحت نے گرمیوں میں رات کو پنکھا چلانے سے خبردار کردیا

ماہر صحت نے گرمیوں میں رات کو پنکھا چلانے سے خبردار کردیا

ماہرین نے موسمِ گرما کے آتے ہی شہریوں کو ساری رات پنکھا چلنے کے خطرات سے آگاہ کر دیا۔
ماہر صحت نے گرمیوں میں رات کو پنکھا چلانے سے خبردار کردیا

Webdesk

|

1 Jun 2025

برطانیہ میں ماہرین نے موسمِ گرما کے آتے ہی شہریوں کو ساری رات پنکھا چلنے کے خطرات سے آگاہ کر دیا۔

پی ایچ ڈی ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر ناہید علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ساری رات کمرے کا پنکھا چلنا جسم کو پوشیدہ تنا کا شکار کر سکتا ہے۔

ماہرِ صحت کے مطابق ساری رات پنکھا چلنے سے سائی نس (Sinus) اور گلا خشک ہو سکتا ہے جس سے صبح اٹھ کر لوگوں کو سینہ جکڑے ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ رات بھر پنکھا چلنے سے پٹھوں کے اکڑنے اور سینے میں گرد جانے کی شکایت ہوسکتی ہے جس کے سبب دمے یا الرجی میں مبتلا افراد چھینکوں کی زیادتی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانس کی نالی کا خشک ہونا گاڑھا بلغم بناتا ہے جس سے حساس بافتوں کے قریب الرجنز پھنس سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ کیفیت کھانسی، آواز کے خراب ہونے یا سائی نس (Sinus) کے بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!