ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز 39 تک پہنچ گئے

ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز 39 تک پہنچ گئے

سندھ میں مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے
ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز 39 تک پہنچ گئے

Webdesk

|

20 Oct 2024

سندھ میں پولیو کے مزید دو نئےس کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ای او سی نے سندھ سے 2 مزید پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔ متاثرہ 2 بچوں میں ضلع سانگھڑ سے ایک لڑکی اور دوسرا ضلع میرپور خاص کا ایک لڑکا شامل ہے۔

نئےکیسز کے بعد مجموعی طور  پر ملک بھر میں سے سامنے آنے والے کیسز میں سے بلوچستان سے 20، سندھ سے 12، کے پی سے 5 اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس سامنے آگیا۔

نیشنل ای او سی کے مطابق اس سال میرپور خاص اور سانگھڑ سے پولیو کے یہ پہلےکیسز ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!