میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند طلبا کیلیے بڑی خوش خبری

میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند طلبا کیلیے بڑی خوش خبری

پی ایم ڈی سی نے مراسلہ جاری کردیا
میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند طلبا کیلیے بڑی خوش خبری

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2025

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل یونیورسٹیز کو آئندہ سیشن کیلئے داخلوں کی اجازت دے دی۔

پی ایم ڈی سی نے اس حوالے سے صوبائی میڈیکل یونیورسٹیز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا، جس رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل نے تحریری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی ایم ڈی سی نے مراسلہ سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کو ارسال کیا ہے، یونیورسٹیز کو ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس داخلوں کی اجازت دی گئی ہے۔

مرالے میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی سرکاری میڈیکل جامعات داخلوں کا عمل مکمل کریں، میڈیکل جامعات پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت داخلے کریں جبکہ میڈیکل، ڈینٹل انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی قواعد 2023 کے تحت داخلے کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا ایک صوبے کا رزلٹ ملک بھر کیلئے موثر ہو گا اور رزلٹ اسلام آباد آزادکشمیر، جی بی پر نافذ العمل ہو گا۔

یو ایچ ایس لاہور، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کوئٹہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام اباد، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو داخلوں کی اجازت دے دی۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز سیشن 25-2024 کیلئے داخلے کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!