اندرون سندھ میں خسرہ سے 19 بچے جاں بحق
طبی سہولیات کا فقدان ہونے کیوجہ سے بچوں کی اموات ہورہی ہیں، لواحقین
ویب ڈیسک
|
13 Apr 2024
سندھ کے اندرون اضلاع میں طبی سہولیات کے باعث خسرہ کی بیماری سے بچوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
عید الفطر کے تیسرے روز سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں ایک 16 ماہ کا بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ صحت سندھ نے بچے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال میں اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔
لواحقین کا الزام ہے کہ اسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'اسپتالوں میں نہ ڈاکٹرز دستیاب ہیں اور نہ ہی ادویات ملتی ہیں، حتی کہ بستر بھی دستیاب نہیں ہیں'۔
Comments
0 comment