نوجوان وقت سے پہلے بوڑھے اور کینسر کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہوشربا انکشاف

نوجوان وقت سے پہلے بوڑھے اور کینسر کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہوشربا انکشاف

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے
نوجوان وقت سے پہلے بوڑھے اور کینسر کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہوشربا انکشاف

Webdesk

|

11 Apr 2024

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آٗئی آجکل کے نوجوان بہت تیزی کے ساتھ وقت سے پہلے بڑھاپے کی طرف جارہے ہیں۔

امریکا میں تحقیق دانوں نے 1950 سے 1954 تک پیدا ہونے والوں کے مقابلے میں 1965 اور اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کا مطالعہ کیا۔

اس دوران ماہرین یہ نتائج دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نوجوان 17 فیصد تیزی سے قبل از وقت بڑھاپے کی طرف جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں 1 لاکھ 49 ہزار خون کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 55 سال سے کم عبر بالغوں کی قبل از وقت بڑھاپے کی دہلیز پر داخل ہوگئے جو اُن کے لیے کینسر کے بڑے خطرے کا سبب ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ڈاکٹر روئیی تایان نے کہا کہ امریکا اور عالمی سطح پر نوجوان بالغوں میں کینسر کی متعدد اقسام تیزی سے عام ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافے کو جنم دینے والے عوامل کو سمجھنا موجودہ نوجوان اور آنے والی نسلوں میں کینسر کی روک تھام اور اس کی جلد تشخیص کو بہتر بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!