پاکستان کی خاتون پولیو ورکر نے اپنے کام سے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے

پاکستان کی خاتون پولیو ورکر نے اپنے کام سے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے

سخت موسم اور شدید سردی کے باوجود بھی پولیو ورکر نے گھر گھر جاکر انسداد پولیو کے قطرے پلائے
پاکستان کی خاتون پولیو ورکر نے اپنے کام سے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے

Webdesk

|

9 Jan 2024

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بلوچستان کے علاقے زیارت میں برف باری کے بعد ایک بہادر پولیو ورکر سخت موسم کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری رکھی ہوئی ہیں۔

پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے ملک بھر میں مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم آج (پیر) سے شروع ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں مقیم صحافی سید علی شاہ کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی پولیو ورکرز کی ایسی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں وہ سخت موسم کے باوجود گھروں میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے اور عالمی سطح پر ان ویڈیوز اور پولیو ورکرز کی پذیرائی ہوئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!