پاکستان میں پولیو کا 71واں کیس سامنے آگیا
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
ملک میں پولیو کے حوالے سے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آُس وقت آئی جب سندھ کے ضلع جیکب آباد سے 71واں کیس رپورٹ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر کو ظاہر ہوئیں جس کے بعد اُس کا معائنہ اور پھر ٹیسٹ کیا گیا جس میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی۔
کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسداد پولیو سے متعلق سرکاری ادارے نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا اور اس دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
ماہرین صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں تاکہ اس مہلک بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
Comments
0 comment