پاکستان میں ایک سال کے دوران 25 ہزار سے زائد اسقاط حمل کا انکشاف

پاکستان میں ایک سال کے دوران 25 ہزار سے زائد اسقاط حمل کا انکشاف

یہ اعداد و شمار حکومت کے ذرائع کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں
پاکستان میں ایک سال کے دوران 25 ہزار سے زائد اسقاط حمل کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

3 Jul 2024

وفاقی حکومت کی ماتحت وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ دانستہ طور پر 25 ہزار سے زائد اسقاط حمل کے کیسز آتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدید طریقے نہ اپنانے کے باعث 25 ہزار سے زائد شہری اپنی مرضی اور خوشی سے اسقاط حمل کی طرف جاتے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پیدائش کی شرح کم ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح میں 2030 تک 1.1 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مختلف اقدامات جیسے اشتہارات اور آگاہی مہم ، سمینیارز ورک شاپس بھی کروائی جارہی ہیں۔

جولائی 2023 سے جون 2024 تک پاکستان میں بچوں کی پیدائش کی مجموعی شرح 3.32 فیصد تھی جبکہ حکومتی اقدامات کے تحت یہ شرح 2030 میں 2.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ذرائع وزارت منصوبہ بندی نے بتایاکہ مالی سال 2024 میں مجموعی شرح پیدائش 3.32 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کُل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار کے قریب ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!