رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

رات کو دیر سے کھانا اور صبح تاخیر سے ناشہ کرنے سے دل اور دماغ کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، تحقیق
رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

فرانس میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج اور منی اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقتق کے دوران ایک لاکھ سے زائد شرکا کی صحت اور اُن کے کھانے کے اوقات کار کے حوالے سے ماہرین نے سوالات کیے۔

کھانے کے نظام الاوقات کا تجزیہ کرتے ہوئے محققین نے کہا کہ رات 8 بجے سے پہلے کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے والوں میں قلبی مسائل کا 28 فیصد زیادہ امکان پایا گیا ہے۔

اس تحقیق میں سات سالوں کے دوران دل کے دورے اور فالج سمیت قلبی امراض کے تقریباً 2000 کیسز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر برنارڈ سرور نے رات گئے کھانے سے منسلک صحت کے خطرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو مصروف نظام الاوقات رکھتے ہیں یہ معاملہ اُن کے لیے انتہائی سنگین ہوسکتا ہے۔

نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ناشتے اور رات کے کھانے کے اوقات کے قلبی خطرات کے اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔

تحقیقی نتائج کے مطابق رات کے کھانے میں ہر گھنٹے کی تاخیر سے فالج یا منی اسٹروک کا خطرہ 8 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ مزید برآں، ناشتے میں ہر گھنٹے کی تاخیر سے دل کی بیماریوں کے 6 فیصد زیادہ خطرہ ہوتے ہیں اور خواتین اس سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ جسمانی خدو خال اور نظام ہاضمہ کے اعتبار سے ہمیں جلد کھانا کھانے کی عادت اپنانی چاہیے۔

ماہرین نے بتایا کہ جانوروں پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ رات گئے ہاضمے اور بلڈ شوگر اور پریشر میں اضافے کے درمیان ممکنہ روابط ہیں، لیکن حتمی روابط قائم کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!