راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی گئی
ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
Webdesk
|
9 Oct 2024
اسلام آباد :ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈینگی سے زیادہ متاثرہ علاقے چک جلال الدین، کوٹھہ کلاں اور پوٹھوہار ٹان ہیں اور ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ہنگامی حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں،متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈین ٹو ڈینگی کا وائرس زیادہ خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کی درخواست کی ہے۔
Comments
0 comment