شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

جناح اسپتال کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

Webdesk

|

26 May 2024

کراچی:شہر قائد میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سول اسپتال کراچی میں 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز گیسٹرو کے 30 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ یہ کیسز دن 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان رپورٹ ہوتے ہیں۔

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی تھیں، جب کہ ہسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!