شوگر کیلیے استعمال ہونے والی عام دوا سے بینائی جانے کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
7 Jan 2025
طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ذیابیطس کیلیے استعمال ہونے والی عام دوا کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہورہی ہے۔
یورپ میں ہونے والی تحقیق میں یہ خوفناک انکشاف ماہرین کے سامنے آیا۔ جس کے مطابق ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کیلیے استعمال ہونے والی دوا اوزیمپک کے استعمال سے آنکھ کا اندرونی نظام انتہائی کمزور پڑ جاتا ہے جس سے بینائی متاثر اور پھر روشنی جانے کے امکانات بڑح جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دوا کے اثرات جاننے کیلیے ڈنمارک اور ناروے میں تحقیق کی گئی کیونکہ ان دونوں ممالک میں یہ دوا استعمال کی جاتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ذیابیطس کے چار لاکھ سے زائد مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جو ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے (Ozempic) نامی دوائی کا کثرت سے استعمال کرتے تھے۔
ماہرین نے پایا کہ طویل عرصے تک مذکورہ دوائی کے استعمال کرنے والے ذیابیطس کے مریضوں کی ’آپٹک نرو‘ متاثر ہوئی جس سے بینائی جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر شوگر کے مریض مذکورہ دوا بھی استعمال نہیں کریں گے تب بھی پیچیدگیاں بڑھیں گی اور اُن کی نظر کمزور ہوگی۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس دوا کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے ہی کریں۔ واضح رہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں طویل المدتی بیماری میں امراض چشم سمیت دیگر پیچیدگیاں ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
Comments
0 comment