سات روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی

سات روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم 9سے 15 ستمبر تک سندھ کے30اضلاع میں چلائی جائے گی۔
سات روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی

Webdesk

|

5 Sep 2024

کراچی: انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جمعرات کوسندھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اورچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور مشترکہ کی۔

 اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکرٹری صحت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، محکمہ پولیس، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور ای او سی سندھ کے کوآرڈی نیٹر ارشاد علی سودھرسمیت تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 صوبے کے تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم 9سے 15 ستمبر تک سندھ کے30اضلاع میں چلائی جائے گی۔

 اس خصوصی مہم کے دوران 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈی نیٹر ارشاد علی سودھر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کراچی کے بس ٹرمینلز کی نقشہ سازی کی گئی ہے۔ سندھ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خصوصی ٹیمیں سہراب گوٹھ بس ٹرمینل پر تعینات کی جائیں گی، جہاں سے روزانہ 150 بسیں روانہ ہوتی ہیں، تاکہ بچوں کو قطرے پلائے جا سکیں۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دیگر صوبوں اور خاص طور پر افغانستان سے آنے والے بچوں کو تمام ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر پولیو کے قطرے پلانے چاہئیں۔

 انہوں نے تمام ڈی ایچ اوز، ڈپٹی کمشنرز، پارٹنر اداروں، پولیو اور ای پی آئی عملے کو ہدایت کی کہ ہر بچے کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔ انہونے مزید کہا کہ انہیں وائرس سے ماحول کو صاف کرنے کے لیے اضافی محنت کرنا ہوگی، اور یہ صرف ہر فرد کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!