وزن کیسے کم کیا جائے؟ شائستہ لودھی نے آسان نسخہ بتادیا

وزن کیسے کم کیا جائے؟ شائستہ لودھی نے آسان نسخہ بتادیا

شائستہ لودھی حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں
وزن کیسے کم کیا جائے؟ شائستہ لودھی نے آسان نسخہ بتادیا

Webdesk

|

11 Dec 2024

مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے وزن کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

شائستہ لودھی حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کئی مفید معلومات فراہم کیں، جن میں وزن کم کا بھی ایک نسخہ شامل تھا۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ اگر آپ جلد سے جلد وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سفید نمک استعمال نہ کریں، انہوں نے اس کے جسم پر پڑنے والے نقصانات بھی بتائے۔

شائستہ نے کہا کہ نمک کا استعمال ضروری ہے، لیکن نمک کی نوعیت اور مقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوںنے مشورہ دیا کہ اگر تین دن کے لیے سفید نمک بلکل بند کر دیں تو وزن میں کم از کم 1.5 کلوگرام کم ہوجائے گا۔

اداکارہ نے ہمالین نمک، لاہوری نمک یا پنک سالٹ کا استعمال کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ان کا استعمال بھی ایک نارمل مقدار میں کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ نمک کھانا ذہنی صحت پر برا اثر ڈالتا ہے اور یہ جسم کو پھولا ہوا محسوس کراتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!