ایک سگریٹ زندگی کے 20 منٹ کم کردیتی ہے، خوفناک انکشاف

ایک سگریٹ زندگی کے 20 منٹ کم کردیتی ہے، خوفناک انکشاف

یہ زندگی کے پورے دورانیے میں صحت مند پہلوؤں کو ختم کرتی جاتی ہے۔
ایک سگریٹ زندگی کے 20 منٹ کم کردیتی ہے، خوفناک انکشاف

Webdesk

|

5 Jan 2025

 ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہر ایک سگریٹ مجموعی طور پر سگریٹ پینے والے کی متوقع عمر میں تقریبا 20 منٹ کم کردیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سماجی، اقتصادی اور دیگر عوامل کا حساب کتاب کرنے کے بعد، یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ فی سگریٹ مرد کی متوقع زندگی کے 17 منٹ اور خواتین کے 22 منٹ کو گھٹا دیتی ہے۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ جرنل ایڈکشن میں شائع کی ہے۔مقالے کی مرکزی مصنف اور یونیورسٹی کی پرنسپل ریسرچ فیلو، سارہ جیکسن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی روزانہ 20 سگریٹ کا ایک پیکٹ پیتا ہے، تو اس کا فی سگریٹ کے پیکٹ اس کی عمر میں تقریبا سات گھنٹے کم کردیتا ہے۔

سارہ جیکسن کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کا یہ ضائع شدہ وقت وہ وقت ہے جو وہ اپنے پیاروں کے ساتھ اچھی صحت کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی زندگی کے آخری دور میں منفی نتائج نہیں دکھاتی بلکہ یہ زندگی کے پورے دورانیے میں صحت مند پہلوؤں کو ختم کرتی جاتی ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کی طرف سے شروع کی گئی تھی۔ اس میں برٹش ڈاکٹرز اسٹڈی سے مردوں کی اموات کا ڈیٹا اور ملین ویمن اسٹڈی سے خواتین کا ڈیٹا شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!