ایم پاکس الرٹ، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بڑی کامیابی سمیٹ لی
باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور طورخم بارڈر سمیت انٹری پوائنٹس پر سکریننگ بدستور جاری ہے۔
Webdesk
|
8 Sep 2024
پشاور: ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی نے کہا ہے کہ ایم پاکس کے تمام مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، پختونخوا میں فی الحال کوئی فعال کیس نہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشادعلی نے بتایا کہ ایم پاکس کا پہلا مریض، مردان کا رہائشی بھی صحت یاب ہوگیا ہے، مریض کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر پختونخوا میں ایم پاکس کا کوئی بھی فعال کیس نہیں بچا۔
ایم پاکس کے تین مریض اس سے قبل صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں، محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاو کو محدود کردیا۔
باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور طورخم بارڈر سمیت انٹری پوائنٹس پر سکریننگ بدستور جاری ہے۔
Comments
0 comment