اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے پاکستان میں 7 لاکھ شہریوں کی موت کا انکشاف

اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے پاکستان میں 7 لاکھ شہریوں کی موت کا انکشاف

طبی ماہرین نے خبردار کردیا
اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے پاکستان میں 7 لاکھ شہریوں کی موت کا انکشاف

Webdesk

|

20 May 2024

اینٹی بائیوٹک ادویات سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموات کا انکشاف

اطبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت کی وجہ بننے لگا۔

ان خیالات کا اظہار حکام اور ماہرین صحت نے اتوار کے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والی انفیکشنز کے نتیجے میں پاکستان میں سالانہ تین لاکھ افراد براہ راست جاں بحق ہو رہے ہیں جبکہ سالانہ 7 لاکھ افراد مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہو کر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 

اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس یا اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف بیکٹیریا میں بڑھتی ہوئی مزاحمت، دل کی بیماریوں اور ماں اور بچوں کی ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں اموات کا تیسرا بڑا سبب ہے۔ پاکستان چین اور ہندوستان کے بعد اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، جہاں صرف 2023 میں 126 ارب روپوں کی اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کی گئیں۔

ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات مستند ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر اور خود میڈیکل اسٹور سے خرید کر استعمال نہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!