زیرے اور اجوائن کا پانی، فوائد جان کر حیران رہ جائیں؟

زیرے اور اجوائن کا پانی، فوائد جان کر حیران رہ جائیں؟

اجوائن اور زیرے میں جو اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہوتے ہیں وہ خون میں کولیسٹرول کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور دورانِ خون بہتر ہوجاتا ہے۔
زیرے اور اجوائن کا پانی، فوائد جان کر حیران رہ جائیں؟

Webdesk

|

12 Apr 2024

برصغیر کے باورچی خانوں میں زیرا اور اجوائن عام استعمال ہونے والے مصالحہ جات میں شامل ہے، جو روایتی پکوانوں کو خوشبودار اور خوش ذائقہ بناتے ہیں، یہی نہیں بلکہ یہ طبی لحاظ سے اپنی افادیت رکھتے ہیں۔

زیرا اور اجوائن کو  اگر رات بھر پانی میں بھگو کر اور صبح اُنہیں نتھار کر پی لیا جائے یا انہیں ابال کر چائے کی طرح استعمال کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ کا وزن بہت زیادہ ہے تو یہ اس کا پانی آپ کے لئے انتہائی مفید ہے، کیونکہ اس سے تحول غذا یعنی غذا کے جسم میں انجذاب (Metabolism)کا عمل بہتر ہوجاتا ہے، بھوک میں کمی آجاتی ہے، ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے اور جسم سڈول رہتا ہے۔

یہی نہیں ان دونوں مسالوں کے عرق سے کمر، پیٹھ اور گردن میں درد کا ازالہ ہوسکتا ہے اور جسمانی سوزش میں کمی آتی ہے۔

اجوائن اور زیرے میں جو اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہوتے ہیں وہ خون میں کولیسٹرول کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور دورانِ خون بہتر ہوجاتا ہے۔

ہمارے جسم میں جو مختلف فاسد مادّے جمع ہوجاتے ہیں اور مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، اس کا پانی جسم کو ان زہریلے مادوں سے نجات فراہم کرتا ہے۔


ان مصالحوں کا پانی انسولین کی حساسیت بڑھاتا ہے اور گلوکوز کے انجذاب کو بہتر کرتا ہے، اس کے علاوہ شکر کی سطح کو بھی معتدل رکھتے ہیں۔

ان مسالوں کے ست میں چونکہ کئی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا شامل ہوتے ہیں، اس لیے انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے بہت ہی مفید ہے۔

زیرا اور اجوائن سے تیار مشروب امراض تنفس میں بھی مفید پایا گیا ہے۔ اس کی جراثیم کش خصوصیات سانس کی نالیوں کے انفیکشن کا خاتمہ کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!